LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل

چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس سکیم ابتدائی مرحلے میں ہے: ایف بی آر

Web Desk

30 September 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے متعارف کرائی گئی خصوصی ٹیکس اسکیم اس وقت ابتدائی مرحلے میں ہے، اور اس کے تحت تاجر برادری کو رجسٹریشن کے عمل میں درپیش عملی و تکنیکی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق، حکومتِ پاکستان اور ٹیکس حکام تجارتی تنظیموں، مارکیٹ نمائندوں اور تاجر رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اس اسکیم کے طریقہ کار کو مزید آسان، شفاف اور سہولت پر مبنی بنایا جا سکے۔

ایف بی آر نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے دوران کسی بھی قسم کے تکنیکی مسئلے یا دشواری کی صورت میں براہِ راست ادارے سے رابطہ قائم کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاجروں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز اور آراء کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اسکیم میں ضروری اصلاحات کی جا سکیں۔ اس خصوصی ٹیکس اسکیم کا بنیادی مقصد چھوٹے دکانداروں کو آسان اور غیر پیچیدہ طریقہ کار کے ذریعے قومی ٹیکس نظام کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ ایف بی آر نے امید ظاہر کی ہے کہ تاجر برادری کے تعاون سے یہ اسکیم اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کر لے گی۔