LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ نے سمندر میں گرنے والے کارگو طیارے کے بلیک باکس کی نشاندہی کر لی 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس سکیم ابتدائی مرحلے میں ہے: ایف بی آر امریکا سے مذاکرات پہلے سے زیادہ سنجیدہ اور مختصر ہوسکتے ہیں: عراقچی امریکا اور ایران میں پیغامات کا تبادلہ، اتفاق رائے کی کوشش جاری ہے: قطر سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں، پنک بس سروس اور بی آر ٹی ڈپو کی سولرائزیشن کا افتتاح کر دیا خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال ابتر، پولیس کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا: اختیار ولی خان مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک

امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن

Web Desk

26 September 2026

امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی نے امریکی آزادی اور کامیابیوں کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر اور پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے ’’فریڈم 250‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی تھیم ’’دی امریکن برانڈ‘‘ تھی، جس کا مقصد امریکی جدت، کاروباری صلاحیت اور 4 جولائی 1776 کے بنیادی اصولوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی جبکہ گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمن نے کہا کہ ایک مستحکم معیشت ہی پائیدار ترقی کی ضامن ہے اور قونصل خانہ سندھ و بلوچستان میں تجارتی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس پاک امریکہ دوطرفہ تجارت 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس موقع پر ناظم الامور نیٹلی بیکر کے پیغام کا اعادہ بھی کیا گیا کہ ایک مضبوط پاکستان امریکہ کے اور مضبوط امریکہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، معاشی اور ٹیکنالوجی کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔