جماعت اسلامی کو قومی کانفرنس کی دعوت، ملک میں عملاً جمہوریت ختم ہو چکی ہے: اسد قیصر
Web Desk
16 December 2025
جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت نائب امیر لیاقت بلوچ نے کی، جبکہ نائب امیر میاں اسلم، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور زبیر صفدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے جماعت اسلامی کو آئندہ منعقد ہونے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں جماعت اسلامی کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے اور ہماری جدوجہد ملک میں آئین کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے مشرقی اور مغربی سرحدی علاقوں میں حالات سنگین ہیں، بارڈرز پر صورتحال خراب ہے اور بطور قوم ہمیں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسد قیصر نے 16 دسمبر کو پشاور میں پیش آنے والے افسوس ناک سانحے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر ملک کے مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن قومی کانفرنس میں شریک ہوں۔
اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے ان کی بہنیں احتجاج پر بیٹھی ہیں جو عدالتی احکامات اور انصاف کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے، ہمیں ہی اسے آگے بڑھانا ہے، لیکن اس وقت ملک میں عملاً جمہوریت ختم ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ 17 نشستوں کی حکومت ہے اور جس انداز میں ملک چلایا جا رہا ہے، اس طرح ریاستیں نہیں چلتیں۔ آج ووٹرز کی بے توقیری ہو رہی ہے، جبکہ بچوں کے مستقبل کے لیے اس ملک کو قائداعظم کے پاکستان کے طور پر آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026