LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

امریکا کا بحرالکاہل پر 3 کشتیوں پر حملہ؛ 8 ہلاکتیں؛ ہولناک ویڈیو وائرل

Web Desk

16 December 2025

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ بحر الکاہل کے پانیوں میں 3 کشتیوں کو نشانہ بنایا جس میں منشیات تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی کشتی میں تین، دوسری میں دو اور تیسری میں بھی تین افراد ہلاک ہوگئے۔ مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی حکام نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہلاک ہونے والے افراد منشیات کی اسمگلنگ میں منسلک تھے۔

امریکی فضائیہ کے طیاروں نے ان حملوں کے لیے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو سے اُڑان بھری تھی جو کہ وینزویلا سے محض 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ان حملوں کے ساتھ ہی ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آئندہ چند ہفتوں کے لیے امریکی فوجی طیاروں کو اپنے ہوائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اجازت لاجسٹک سرگرمیوں، رسد کی فراہمی اور فوجی اہلکاروں کی آمدورفت کے لیے دی گئی ہے۔

وزیراعظم کملا پرساد-بسیسر نے سخت لہجے میں کہا کہ منشیات فروشوں کو ٹکڑے ٹکڑے ہوتے دیکھنا زیادہ بہتر ہے بنسبت اس کے کہ وہ لوگ ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچائیں۔

اس کے جواب میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کو گیس کی فراہمی بند کر دے گا۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب لاطینی امریکا اور کیریبین خطے میں اپنی فوج کی موجودگی میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے۔

ستمبر سے اب تک بحرالکاہل اور کیریبین سمندر میں وینزویلا کے قریب امریکی حملوں میں کم از کم 90 افراد مارے جا چکے ہیں۔

عالمی قوانین کے ماہرین امریکی فوج کی ان کارروائیوں کو ماورائے عدالت قتل قرار دے رہے ہیں اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا۔

امریکی قانون سازوں نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے ان حملوں میں ان کے کردار پر سوالات اٹھائے، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ آیا انہوں نے ستمبر میں ایک ایسی کشتی پر دوبارہ حملے کا حکم دیا تھا جس میں ابتدائی حملے کے بعد دو افراد ملبے سے چمٹے ہوئے زندہ بچے تھے۔