LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا

سیاست عبادت اور عوام کی خدمت ہے، زبان اور سوچ کو قید نہیں کیا جا سکتا: سلمان اکرم راجہ

Web Desk

16 December 2025

راولپنڈی کے علاقے گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا واضح حکم ہے کہ ان کے لیے کسی قسم کی آسائش نہ مانگی جائے بلکہ اصول اور عوامی حقوق کی بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بات ماننے کی کوئی وجہ نہیں کہ انکار کیا جائے، فیصلہ سازوں کو چاہیے کہ عوام کے حقوق عوام تک پہنچائیں تاکہ حالات اس نہج تک نہ پہنچیں۔

صحافی کے سوال پر کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈی چوک کفن پہن کر پہنچنے کا بیان دیا ہے، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کوئی تاریخ نہیں دی بلکہ صرف عزم کا اظہار کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ ملاقات کی شرط ہے کہ کوئی سیاسی بات نہ کی جائے، لیکن سیاست کوئی گناہ نہیں۔ ایک شخص نے اپنی پوری زندگی سیاست اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دی، ان کے نزدیک سیاست عبادت اور فلاحِ عامہ کا راستہ ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کسی انسان کے جسم کو قید کیا جا سکتا ہے لیکن اس کی زبان، سوچ اور ذہن کو قید نہیں کیا جا سکتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ گاندھی اور نہرو جیسے رہنماؤں نے جیل میں رہتے ہوئے کتابیں لکھیں جو شائع بھی ہوئیں۔ زبان کو قید کرنا سراسر غیر انسانی رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آواز کو ہمیشہ کے لیے دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی کسی کو غلام بنا کر رکھا جا سکتا ہے، یہ ملک قبرستان نہیں بن سکتا۔ ملک میں ووٹ کی حرمت ہوگی تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔ فیصلہ سازوں کو یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ کون کیا کہہ رہا ہے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے متعلق سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہی بات سامنے آتی ہے جو بانی کا پیغام ہوتا ہے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں لاکھوں لوگ مختلف باتیں کرتے ہیں جن پر پارٹی کا کوئی اختیار نہیں، ہماری جدوجہد آئین، قانون اور آزادی کے لیے ہے