امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ
Web Desk
24 September 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے میں فلسطینیوں، بین الاقوامی برادری اور جنگ مخالف یہودی تنظیموں سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی کارروائیوں کی مخالفت میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
عالمی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد نے اقوامِ متحدہ کی عمارت کے قریب اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا، جس کے باعث نیویارک شہر میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیراؤ میں لے لیا اور سڑکوں پر دھرنا دینے والے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ یہ احتجاج غزہ میں جاری اسرائیلی عسکری اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پائے جانے والے شدید عوامی غصے کا عکاس ہے۔
متعلقہ عنوانات
لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور
25 September 2026
لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ
25 September 2026
نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام
25 September 2026
80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
25 September 2026
فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان
25 September 2026
ٹرمپ کی تین خبر رساں اداروں پر عائد پابندی غیر آئینی قرار
25 September 2026
امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان
25 September 2026
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان
24 September 2026