LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس وزیر داخلہ سندھ نے ہندو تاجر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا امریکا، عراق معاہدہ: بغداد میں امریکی سفارتخانے کا کنٹرول مقامی انتظامیہ کے سپرد نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی شی جن پنگ عظیم رہنما، چین نے انکی قیادت میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں: ایلون مسلک ہم پر جنگ مسلط کی تو وہی حشر کریں گے جو پچھلے سال کیا تھا: خواجہ آصف ترک وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر بے جا تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی

Web Desk

24 September 2026

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے بالآخر امریکی میڈیا کے تین معروف اداروں—سی این این (CNN)، ایم ایس این بی سی (MSNBC) اور پولیٹیکو (Politico)—کے صحافیوں کو داخلے اور نیوز کوریج کی مکمل اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق شکایت اور مبینہ طور پر انتظامیہ کے خلاف منفی خبریں نشر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ٹرمپ کی اس کارروائی کے خلاف امریکہ کے دیگر بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے بھی سخت احتجاج کیا تھا اور صدارتی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ان تینوں اداروں کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے فیصلے کے خلاف دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ابتدائی طور پر عدالتی احکامات کے باوجود انتظامیہ ان اداروں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی تھی، تاہم اب وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے پریس آپریشنز نے عدالت میں باقاعدہ بیان جمع کروا دیا ہے جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ مذکورہ میڈیا اداروں کی وائٹ ہاؤس تک مکمل رسائی اور پریس پاسز بحال کر دیے گئے ہیں۔