ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور
Web Desk
24 September 2026
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ایک انتہائی اہم اور تاریخی ملاقات منعقد ہوئی، جس میں دونوں عالمی طاقتوں کے باہمی تعلقات، مسابقت کو سنبھالنے، تجارت، سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں چینی صدر کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں فوجی فلائی پاسٹ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ بعد ازاں اوول آفس میں مذاکرات اور ایک پروقار اسٹیٹ ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
مذاکرات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکا اور چین پر یہ تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسانی ترقی کو آگے بڑھائیں اور مصنوعی ذہانت و سپر انٹیلی جنس کی ترقی کو انسانی کنٹرول میں رکھتے ہوئے اسے انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کریں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے حکام نے تجارتی جنگ بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرتے ہوئے جاری ٹیرف تنازع کو عارضی طور پر قابو میں رکھنے کی کوشش کی ہے۔ دورے کے دوران چین نے روایتی ’’پانڈا ڈپلومیسی‘‘ کا اعادہ کرتے ہوئے امریکا کے ایک چڑیا گھر کے لیے پانڈاز کی ایک نئی جوڑی تحفے میں دینے کا بھی اعلان کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ٹیکنالوجی، نایاب معدنیات، علاقائی سکیورٹی اور ایران سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ چینی صدر شی جن پنگ کا یہ دورہ جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں چائے کی نشست اور امریکی نیشنل آرکائیوز کے دورے کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026