LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے

Web Desk

24 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے، جہاں دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی امور اور اہم اسٹریٹجک مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد واشنگٹن کے دورے پر آنے والے چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب اور شاندار سرکاری عشائیہ دیا جائے گا، جس میں اعلیٰ امریکی حکام کے ساتھ ساتھ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ دونوں رہنما اس موقع پر عشائیے سے خطاب بھی کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اعلیٰ سطح کے اجلاس کے ایجنڈے میں باہمی تجارتی محصولات، مصنوعی ذہانت (AI) کے عالمی ضوابط، اور خطے بالخصوص ایران سے جڑے امور سرفہرست ہوں گے۔ دورے کے باقاعدہ آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان کا ذاتی طور پر شاندار استقبال کیا، جسے غیر معمولی سفارتی پروٹوکول اور تاریخی ریڈ کارپٹ ویلکم قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چینی صدر کا واشنگٹن کا یہ دورہ 2015 کے بعد پہلا دورہ ہے، جس پر بین الاقوامی میڈیا کی گہری نظریں مرکوز ہیں۔