LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

Web Desk

16 December 2025

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میاں منظور وٹو انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق میاں منظور وٹو طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ میاں منظور وٹو کا تعلق حویلی لکھا سے تھا اور وہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر بھی رہے ہیں، ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

میاں منظور وٹو نے پاکستان کی سیاست میں کئی دہائیوں تک فعال کردار ادا کیا اور مختلف ادوار میں متعدد پارٹیوں سے وابستہ رہے۔

میاں منظور وٹو نے 1993 میں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فرائض سرانجام دیے۔ وہ 1985 سے 1993 تک پاکستان مسلم لیگ کے رکن رہے، اس کے بعد 1993 سے 1995 تک مسلم لیگ جونیجو میں شامل رہے۔

1995 سے 2002 تک انہوں نے پاکستان مسلم لیگ جناح میں شمولیت اختیار کی، جبکہ 2002 سے 2008 تک پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ منسلک رہے۔ 2008 سے 2018 تک میاں منظور وٹو پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ رہے اور 2018 سے 2020 تک تحریک انصاف میں شامل رہے۔

2020 کے بعد میاں منظور وٹو نے دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جس سے ان کا سیاسی سفر ایک بار پھر پارٹی سیاست کی مرکزی دھارے میں واپس آیا۔