امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق
Web Desk
24 September 2026
امریکی وزارتِ دفاع (پینٹاگون) نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تعینات ایک حاضر سروس خاتون فوجی افسر کی غیر جنگی واقعے میں ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ پینٹاگون کے بیان کے مطابق، ورجینیا کے شہر نورفولک سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ کیپٹن بیانکا سی ولکرسن (Bianca C. Wilkerson) کی ہلاکت چند روز قبل پیش آئی، جس کے اسباب اور وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔ ہلاکت کے بعد امریکی فوج نے انہیں میجر کے عہدے پر بعد از مرگ ترقی دے دی ہے۔ وہ ساؤتھ کیرولائنا میں شا ایئر فورس بیس پر قائم امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) اور تھرڈ آرمی کے ہیڈکوارٹرز میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔
پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق، ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے، جن میں جنگی اور غیر جنگی دونوں نوعیت کے واقعات شامل ہیں۔ پینٹاگون کی رپورٹس کے مطابق اس کشیدگی میں اب تک 800 سے زائد امریکی اہلکار زخمی بھی ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی حقیقی ہلاکتیں سرکاری ارقام سے چار زائد ہو سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026