LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی 8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف

Web Desk

23 September 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں سیز فائر (جنگ بندی) کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور اس حوالے سے ابھی امید نہیں چھوڑی گئی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا متحرک سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس سے قبل، اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ‘حقِ ترقی کے اعلامیے’ (Declaration on the Right to Development) کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے ہر فرد کو بہتر مستقبل کی تلاش اور ترقی حاصل کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقی کا مقصد صرف اور صرف دولت کا حصول نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا بنیادی مرکز سماجی ترقی اور انسانی وقار کا تحفظ ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں نامساعد عالمی معاشی حالات اور ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کے بھاری بوجھ کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقی پذیر دنیا میں قرضوں کی ادائیگی کی شرح مالیاتی گنجائش کو شدید محدود کر رہی ہے، جس کے باعث پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے حصول میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غریب اور ترقی پذیر ممالک کو مالیاتی ریلیف فراہم کرے تاکہ وہ اپنے شہریوں کی بہبود پر توجہ مرکوز کر سکیں