سندھ کابینہ کا اہم اجلاس: تھر کول اینڈ انرجی بورڈ ترمیمی بل 2025 منظور
Web Desk
16 December 2025
سندھ کابینہ کے اجلاس میں تھر کول اینڈ انرجی بورڈ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد تھر کول اینڈ انرجی بورڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے اس ترمیمی بل کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سندھ اسمبلی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ان ترامیم کے ذریعے تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کے ضابطہ جاتی کردار کو قومی سطح کے ریگولیٹرز کی طرز پر مضبوط بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تھر کول ٹیرف ڈیٹرمنیشن رولز 2014 کو ہم آہنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری اور مدتِ ملازمت کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ترمیم شدہ مسودہ محکمہ قانون سے جانچ پڑتال کے بعد کابینہ نے منظور کیا ہے، جس سے تھر کول اور توانائی کے شعبے میں شفافیت اور گورننس میں بہتری آئے گی۔
اجلاس میں سندھ کابینہ نے سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم 2024 کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ یہ نئی پنشن اسکیم یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین پر لاگو ہوگی۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ خزانہ سندھ اس اسکیم کے لیے پنشن فنڈ مینیجرز سے معاہدہ کرے گا، جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ ہوں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنشن فنڈ مینیجرز چار ذیلی فنڈز — منی مارکیٹ، قرضہ، ایکویٹی انڈیکس اور ایکویٹی — کا انتظام کریں گے۔ اسکیم کے تحت قدرتی موت یا معذوری کی صورت میں 10 لاکھ روپے جبکہ حادثاتی موت کی صورت میں 20 لاکھ روپے کی انشورنس کوریج فراہم کی جائے گی، جس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں ایک اور اہم فیصلے کے تحت چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ ڈاکٹر وسیم میمن کو دو سال کی توسیع دے دی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ توسیع ان کی شاندار کارکردگی اور ریونیو وصولیوں میں نمایاں اضافے کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر وسیم میمن کے دورِ ملازمت میں سندھ ریونیو بورڈ کی ریونیو کلیکشن میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کابینہ نے چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ کو دسمبر 2025 سے 2027 تک توسیع دینے کی باضابطہ منظوری دے دی۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026