وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع
Web Desk
16 December 2025
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
عدالت نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور شفیع اللہ جان اقبال آفریدی کے خلاف بھی اشتہاری کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مقدمے پر سماعت کی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود نامزد ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے قانونی تقاضوں کے تحت اشتہاری کارروائی کا حکم دیا۔عدالتی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ نون میں درج مقدمے میں اشتہاری کارروائی کا آغاز کر چکی ہے۔مزید کارروائی آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026