امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
Web Desk
22 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے پاس گولہ بارود کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ اس کے برعکس ملکی اسلحے کے ذخائر میں ریکارڈ سطح پر مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بزدل اور غدار عناصر بلاوجہ یہ افواہ پھیلانا پسند کرتے ہیں کہ امریکہ کے پاس گولہ بارود ختم ہو رہا ہے، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکہ اس وقت اس سے کہیں زیادہ مقدار میں گولہ بارود اور دفاعی ذخائر کا مالک ہے جتنا کہ شاید کبھی استعمال کرنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ملک کے اسلحہ خانے اور ذخائر میں جس تیزی سے توسیع کی جا رہی ہے، امریکی تاریخ میں اس نوعیت اور حجم کا اضافہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی
22 September 2026
ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی
22 September 2026
این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ
22 September 2026
بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
22 September 2026
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا
22 September 2026
اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر
22 September 2026
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان
22 September 2026