اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور
Web Desk
22 September 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مسلم امہ کے اجتماعی شعور میں بنیادی اور مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ اسرائیل غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 6 رکنی فلسطین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی پر مظلوم فلسطینی عوام کے لیے عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی حمایت کو متحرک کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اور اس وقت مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور بالخصوص غزہ کی انتہائی نازک صورتحال پر فوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ نائب وزیراعظم نے غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم بھی کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مکمل نفاذ کا پُرعزم حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی باوقار تعمیرِ نو اور تمام تر حکومتی انتظامی اختیارات صرف فلسطینی قیادت کے پاس ہونے چاہئیں، جبکہ بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کڑا احتساب ضروری ہے۔ اسحاق ڈار نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی غیر قانونی آباد کاری، پرتشدد اقدامات اور الحاق کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کی دراندازی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر اپنا فعال کردار جاری رکھے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
21 October 2026
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
21 October 2026
مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ
21 October 2026
ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ
21 October 2026
جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور
21 October 2026
حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا
21 October 2026
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ
21 October 2026
نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار
21 October 2026