وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی، میڈیا اداروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
Web Desk
21 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی کے خلاف بین الاقوامی خبر رساں اداروں سی این این (CNN)، ایم ایس ناؤ (MS Now) اور پولیٹیکو (Politico) نے مشترکہ طور پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تینوں میڈیا اداروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے صحافیوں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی بحال کرانے اور پریس پاسز کی منسوخی کے خلاف امریکی آئین کی فرسٹ امینڈمنٹ (پہلی ترمیم) کے تحت مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے بغیر کسی پیشگی اطلاع یا قانونی کارروائی کے ان کے صحافیوں کے پاسز منسوخ کیے، جو کہ آزادیٔ صحافت اور بنیادی آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے۔ نیوز اداروں نے واضح کیا کہ حکومت یا انتظامیہ یہ طے نہیں کر سکتی کہ میڈیا کیا رپورٹ یا شائع کرے۔ واضح رہے کہ 19 ستمبر کو ان تینوں اداروں کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکتے ہوئے ان کے پاسز غیر فعال اور ضبط کر لیے گئے تھے، جسے اب قانونی طور پر چیلنج کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان
21 September 2026
یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن
21 September 2026
حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا
21 September 2026
23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ
21 September 2026
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس
21 September 2026
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی
21 September 2026
روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ
21 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
21 September 2026