سعودیہ میں امریکی سفارتخانے کا طائف کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
Web Desk
21 September 2026
سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کے لیے طائف کے علاقے کے حوالے سے نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں سرکاری ملازمین کو باقاعدہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طائف اور ینبع کے علاقوں کا سفر کرنے کے لیے پیشگی خصوصی اجازت حاصل کریں۔ سیکیورٹی الرٹ کے مطابق یہ سفری پابندیاں اور احتیاطی تدابیر سعودی عرب میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر نافذ کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی الرٹ کا یہ اقدام یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ہفتے کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کو ہدف بنا کر کیے گئے حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے باعث علاقائی سیکیورٹی اور سفارتی مشنز کی جانب سے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
21 September 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط
21 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
21 September 2026
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
21 September 2026