امیرِ اہلِ سنت قاضی نثار احمد پر قاتلانہ حملہ،دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب
Web Desk
16 December 2025
امیرِ اہلِ سنت قاضی نثار احمد پر 5 اکتوبر 2025 کو ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق گلگت بلتستان پولیس نے اہم پیش رفت سے آگاہ کر دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت ایک اہم پریس کانفرنس میں حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کا اعلان کیا گیا۔
پریس بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مؤثر اور بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جنہوں نے دورانِ تفتیش اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں مجموعی طور پر 11 افراد شامل تھے، جن میں دو سہولت کار اور نو حملہ آور شامل ہیں۔ جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
آئی جی گلگت بلتستان نے بتایا کہ تمام مفرور ملزمان کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے بھرپور اور مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026