ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی
Web Desk
20 September 2026
ایران کی خاتم الانبیاء مشترکہ فوجی کمانڈ نے امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو شدید خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سرحدوں یا مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا انتہائی سخت، جامع اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی فوجی کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو خطے میں قائم تمام امریکی فوجی اڈے اور اس کے معاشی و اسٹریٹجک مفادات ایرانی افواج کے مستقیم نشانے پر ہوں گے، جبکہ اس عمل میں امریکہ کا ساتھ دینے والے علاقائی ممالک کو بھی ایرانی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان ایرانی فوجی کمانڈ نے زور دے کر کہا کہ امریکی اڈوں اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنانے میں کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دستیاب اطلاعات اور فوجی جائزوں کے مطابق امریکہ نے یورپ کے ایک ملک میں ہونے والے حالیہ مشترکہ اجلاس کے دوران ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر تفصیلی غور کیا ہے۔ فوجی کمانڈ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جاری تمام تر کشیدگی اور جنگ کی فضا صیہونیوں کی جھوٹی ڈرامہ سازی اور پروپیگنڈے کی بنیاد پر قائم کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے بھی امریکہ کی جانب سے دوبارہ جارحیت کے قوی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ ملٹری اسیسمنٹ اور دفاعی جائزوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایک اور مہم جوئی یا جارحانہ اقدام کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل الرٹ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ
20 September 2026
شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
20 September 2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا
20 September 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
20 September 2026
روس میں پارلیمانی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز
20 September 2026
جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان
20 September 2026
باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق
20 September 2026