LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوام کے مسائل حل ہوں گے، خالد مقبول صدیقی

Web Desk

20 September 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حقيقي جمہوریت کے ثمرات تب ہی عام آدمی تک پہنچ سکتے ہیں جب اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کا دن ایک عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے جہاں کراچی کے غیور شہری اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل کر خود کو گنوائیں گے بھی اور منوائیں گے بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کسی کے غلام نہیں ہیں اور قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے انہیں خود میدانِ عمل میں آنا ہوگا۔ ایم کیو ایم اقتدار کو اعلیٰ ایوانوں سے نکال کر گلی محلوں اور عام پاکستانی کی دہلیز تک پہنچا کر رہے گی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام اب وقت کی اہم ترین ضرورت اور ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں 6 نئے انتظامی یونٹس بننے جا رہے ہیں جن کے اختیارات لاڑکانہ، سکھر، نواب شاہ اور کراچی کے عوام کے پاس ہوں گے اور پیپلز پارٹی کا اقتدار کا دور اب ختم ہونے کے قریب ہے۔ فاروق ستار نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بدانتظامی کے لحاظ سے ملک کے باقی تمام صوبوں سے آگے نکل چکا ہے، اور جب گورننس مکمل طور پر تباہ ہو جائے تو انتقالِ اقتدار ہی واحد راستہ بچتا ہے۔