LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا ایم کیو ایم کی اتوار والی ریلی ریفرنڈم تھا، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے : خالد مقبول صدیقی روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات کی ادائیگی، سعودیہ اور قطر کی شدید مذمت شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی حوثیوں کا سعودی عرب پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزام

اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ

Web Desk

19 September 2026

ایرانی وزارتِ داخلہ کے ترجمان علی زینی وند نے اعلان کیا ہے کہ تمام درپیش مسائل کے حل اور ‘اسلام آباد معاہدے’ کی جانب واپسی کے لیے بین الاقوامی سطح پر فعال سفارتی ثالثی اور کوششیں مسلسل جاری ہیں۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران علی زینی وند نے کہا کہ ایران کا واضح اور بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ دوسرا فریق معاہدے کے تحت اپنی تمام تر طے شدہ ذمے داریوں پر مکمل پاسداری اور عملدرآمد کرے۔

ایرانی عہدیدار نے معاہدے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم معاہدے کی منظوری ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے دی ہے اور سپریم لیڈر نے بھی اس کی باضابطہ توثیق کی ہے، لہٰذا اسے ایرانی نظام کا ایک حتمی اور باضابطہ فیصلہ تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی فعال سفارت کاری جاری ہے، جس کے تحت صدر مملکت بھارت اور کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور برکس (BRICS) کے اہم اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں اور عالمی رہنماؤں سے وسیع پیمانے پر مشاورت کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔

مغربی پابندیوں اور معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے تسلیم کیا کہ کئی دہائیوں کی پابندیوں کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، جو عوام کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے اور تمام سرکاری حکام اس معاشی مسئلے کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ کے بعد کے بحالی پروگراموں میں تباہ شدہ شہری بنیادی ڈھانچے، رہائشی مکانات اور پولیس اسٹیشنز جیسی عوامی خدمات کی عمارتوں کی مرمت کو تمام غیر ضروری حکومتی منصوبوں پر اولیت دی جا رہی ہے۔ علی زینی وند کے مطابق دشمن کے حملوں کے نتیجے میں ہرمزگان اور گلستان سمیت مختلف صوبوں میں تقریباً ۷۵ ہزار رہائشی یونٹس، مواصلاتی پل اور دیگر انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوئے ہیں۔