LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ

Web Desk

19 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان جزیرے کی سلامتی سے متعلق ایک اہم سہ فریقی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت امریکا کو گرین لینڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے دائمی اور مستقل کردار حاصل ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے کی رو سے امریکا گرین لینڈ کے دفاع کے لیے تمام ضروری عسکری اقدامات کر سکے گا، جبکہ امریکی مخالف اور حریف ممالک کو گرین لینڈ میں کسی بھی قسم کا ملٹری بیس قائم کرنے، فوجی موجودگی رکھنے یا حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کرنے سے سخت انداز میں روکا جائے گا۔ امریکا اس معاہدے کی پاسداری میں گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی میں بھی مسلسل اضافے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے سربراہان آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اس تاریخی معاہدے پر باضابطہ دستخط کریں گے، تاہم اس کی مکمل عملداری سے قبل متعلقہ پارلیمانی منظوری حاصل کی جائے گی۔ وزیراعظم فریڈرکسن کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ آرکٹک اور شمالی بحرِ اوقیانوس کے خطے میں مشترکہ سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ڈنمارک اور گرین لینڈ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے (AP) کے مطابق یہ معاہدہ گرین لینڈ پر ڈنمارک کی خودمختاری برقرار رکھتے ہوئے امریکی فوج کی تعیناتی اور توسیع کی راہ ہموار کرے گا؛ واضح رہے کہ گرین لینڈ میں امریکا کا ‘پِٹوفک اسپیس بیس’ پہلے سے فعال ہے جو میزائل وارننگ اور خلائی نگرانی کے لیے انتہائی اہم ترین مرکز تصور کیا جاتا ہے۔