امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی
Web Desk
18 September 2026
امریکی ریاست مینیسوٹا کی عدالت نے ڈیموکریٹک پارٹی کی مسلمان رکنِ کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے 55 سالہ ملزم انتھونی جیمز کازمیرزک (Anthony James Kazmierczak) کو ایک سال دو ماہ (14 ماہ) قید کی سزا سنا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملزم نے رواں سال مئی میں امریکی عہدیدار پر حملے کا جرم قبول کر لیا تھا، جبکہ عدالت میں سماعت کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس نے الہان عمر کے ترقی پسند سیاسی خیالات اور موقف سے شدید اختلاف کے باعث ان پر یہ حملہ کیا تھا۔
یہ واقعہ روان سال 27 جنوری کو اس وقت پیش آیا تھا جب الہان عمر مینیسوٹا کے علاقے میں ایک ٹاؤن ہال اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں اور اس دوران وفاقی امیگریشن حکام (ICE) کی کارروائیوں اور پالیسیوں پر شدید تنقید کر رہی تھیں۔ اسی اثنا میں مجمع میں موجود ملزم نے اچانک اٹھ کر ایک سرنج کے ذریعے الہان عمر پر پانی اور سیب کے سرکے کا آميزہ سٹرک دیا۔ تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے فوری اور مؤثر ردِعمل دیتے ہوئے ملزم کو قابو میں کر لیا، جبکہ الہان عمر بال بال بچ گئیں اور انہوں نے بنا کسی خوف کے اپنی گفتگو جاری رکھی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
18 September 2026
وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر
18 September 2026
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ
18 September 2026
جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا
18 September 2026
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد
18 September 2026
شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم
18 September 2026
طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف
18 September 2026
چین نے مشرق وسطیٰ و افریقہ میں فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کی اپنی صلاحیت بڑھا لی
18 September 2026