چین نے مشرق وسطیٰ و افریقہ میں فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کی اپنی صلاحیت بڑھا لی
Web Desk
18 September 2026
امریکی معروف تھنک ٹینک ‘سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز’ (CSIS) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین نے افریقی ملک جبوتی میں قائم اپنے واحد اور باضابطہ طور پر تسلیم شدہ بیرونِ ملک عسکری اڈے کو جدید ترین آلات سے لیس کر کے مزید فعال بنا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تجارتی سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ چینی فوجی اڈے پر نئے اینٹینا، جدید سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اور دیگر الیکٹرانک آلات نصب کیے گئے ہیں، جس سے چین کی مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے علاقوں میں ملٹری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی اور انٹیلی جنس جمع کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سال 2024ء کے وسط سے اس اڈے پر قائم دو نئے مواصلاتی کمپلیکس ممکنہ طور پر چین کے وسیع انٹیلی جنس اور عسکری کمانڈ سسٹم کا حصہ ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ میں موجود چینی افواج کا بیجنگ میں قائم مرکزی ملٹری ہیڈکوارٹرز سے رابطہ مضبوط بناتے ہیں۔ 2017ء میں قائم ہونے والا یہ اڈہ باب المندب، خلیجِ عدن اور بحیرہ احمر کے انتہائی اہم عالمی بحری تجارتی راستے پر واقع ہے، اور یہاں سے امریکہ، فرانس، اٹلی اور جاپان کے فوجی اڈے صرف 16 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر موجود ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ حوثیوں، ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ علاقائی تنازعات کے باعث اس چینی اڈے کی تزویراتی اور انٹیلی جنس اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حملہ کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہوچکا، جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: ایران
21 October 2026
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
21 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026-2031 کی منظوری دے دی
21 October 2026
راؤل کاسترو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر روس کی امریکا پر شدید تنقید
21 October 2026
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
21 October 2026
دبئی ایئرپورٹ پر پانچ سیکنڈ میں امیگریشن کلیئرنس، ریڈ کارپٹ منصوبے کو ایوارڈ دینے کا اعلان
21 October 2026
خیبر پختونخوا کی ترقی امن کے قیام سے جڑی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
21 October 2026
نواز شریف کی ایون فیلڈ سے روانگی، کارکنوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں
21 October 2026