کراچی: پانی کی شدید قلت، شہر رہنے کے قابل نہیں، مصطفی کمال
Web Desk
15 December 2025
کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کراچی کی خراب صورتحال پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کراچی اب لوگوں کے رہنے کی جگہ نہیں رہا۔ شہر میں پینے کے پانی کی کمی ہے اور لوگ ہزاروں روپے دے کر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے پانی کے کاروبار میں بڑے بڑے افراد کی ملوثیت پر بھی تشویش ظاہر کی۔
کراچی چیمبر میں خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں مصطفی کمال نے موجودہ میئر کا نام لیے بغیر کہا کہ جب وہ میئر تھے تو کراچی دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا، جبکہ آج بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں اور شہری زندگی شدید متاثر ہو چکی ہے۔
انہوں نے صوبوں اور وفاق کے مالی معاملات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ صوبے این ایف سی کے تحت 56 فیصد حصہ حاصل کرتے ہیں، جبکہ سندھ کو پچھلے 17 سالوں میں 20 ہزار ارب روپے مل چکے ہیں، مگر یہ پیسہ نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوتا۔
مصطفی کمال نے 28ویں آئینی ترمیم کی بحالی کا مطالبہ بھی دہرایا اور کہا کہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس نے اپنے لیڈر کو فارغ کیا۔
ڈریپ میں ماضی کی کرپشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ادارہ ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے اور امریکی یا یورپی سند رکھنے والی کوئی بھی پروڈکٹ صرف 20 دن میں رجسٹر ہو جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026