نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے
Web Desk
16 September 2026
نیویارک میں واقع پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے نایاب اور تاریخی نوادرات کی واپسی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران پاکستان سے چوری شدہ نایاب آثارِ قدیمہ کی ایک نئی کھیپ باضابطہ طور پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی۔ اس موقع پر حکومتِ پاکستان اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے درمیان ایک باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس پر پاکستان کی جانب سے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 36 نایاب تاریخی نوادرات واپس منتقل کیے جا رہے ہیں، جن میں چوتھی صدی عیسوی کا سرمئی پتھر (Grey Schist) سے تراشا گیا ‘یکشی’ کا مجسمہ اور 2700 تا 3000 قبل مسیح کی 35 مٹی (Terracotta) سے بنی بارآوری کی مورتیاں (Fertility Figures) شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نوادرات کی بحالی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے ‘اینٹیکوٹیز ٹریفکنگ یونٹ’ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثہ پوری انسانیت کی مشترکہ میراث ہے اور ان نوادرات کی قانونی واپسی سے پاکستان اور دنیا بھر کی آنے والی نسلوں کو انسانی تہذیب کی ان نایاب نشانیوں کو سمجھنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ
17 September 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی
17 September 2026
حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے
17 September 2026
ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
17 September 2026
ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ
17 September 2026
مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف
17 September 2026
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش
17 September 2026