LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا

ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ

Web Desk

16 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید اور تباہ کن اسلحے کی فروخت کا ایک نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے اس مجوزہ عسکری ڈیل کے بارے میں کانگریس کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے۔ یہ دفاعی پیکج گزشتہ سالوں کے دوران امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو کی جانے والی 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی منتقلی سے حجم اور تعداد میں کہیں زیادہ بڑا ہے۔

مجوزہ دفاعی پیکج کے تحت اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی کل 40 ہزار بم فراہم کیے جائیں گے، جن میں 20 ہزار ‘ایم کے 84’ (MK-84) بم اور 20 ہزار ‘بی ایل یو 117’ (BLU-117) بم شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، اس اہم اسلحہ ڈیل میں 20 ہزار انتہائی مہلک ‘پینیٹریٹر وار ہیڈز’ (Penetrator Warheads) کی فروخت بھی شامل ہے جو زیرِ زمین مضبوط ترین ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔