ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر 50 فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف
Web Desk
15 December 2025
اصل قیمت 1621 روپے، سرکاری نرخ 2466 روپے، مارکیٹ میں 3800 روپے تک فروخت
اسلام آباد/راولپنڈی: سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر پر 50 فیصد سے زائد ٹیکسز اور چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔دستاویزات کے مطابق 11.8 کلو گرام ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی اصل قیمت 1621 روپے 82 پیسے ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 2466 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایل پی جی سلنڈر پر بھاری ٹیکسز عائد ہیں۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر پر مجموعی طور پر 844 روپے ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ صارفین سے فی کلو 71 روپے 52 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
پٹرولیم لیوی: 55 روپے فی سلنڈر
جی ایس ٹی: 301 روپے 84 پیسے
مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ڈیلر مارجن: 413 روپے
مختلف مارجنز پر 18 فیصد جی ایس ٹی: 74 روپے 34 پیسے
دستاویزات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کمپنیوں کو سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد اور پلانٹ پر پرائس ٹیکس لگانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔تاہم اوگرا کی ہدایات کے باوجود گھریلو ایل پی جی سلنڈر پر 1200 روپے سے زائد فی سلنڈر اضافی وصولی جاری ہے، جبکہ مارکیٹ میں فی سلنڈر 3700 سے 3800 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ایل پی جی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا بڑا آپریشن؛ اورماڑہ کے ساحل سے لاپتہ نجی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا
8 July 2026
نائب وزیراعظم وکی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس
8 July 2026
ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی
8 July 2026
چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر
8 July 2026
دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان
8 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت
8 July 2026
سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ
8 July 2026
طلال چودھری نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا مراعاتی بل مضحکہ خیز قرار دیدیا
8 July 2026