LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی، سالانہ 150 ارب روپے کی بچت

Web Desk

15 December 2025

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر سالانہ 150 ارب روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ بروقت اور مؤثر اقدامات، شفافیت کے فروغ اور بین الاقوامی مسابقتی عمل کو یقینی بنانے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نئے سمارٹ میٹرز کی قیمتیں نمایاں حد تک کم ہوئیں۔

اویس لغاری کے مطابق تین فیز سمارٹ میٹر کی قیمت تقریباً 40 ہزار روپے سے کم ہو کر 25 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7 ہزار روپے تک کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلیاں کی گئیں، جس کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھرپور شرکت کی اور انہیں درپیش رکاوٹیں ختم ہوئیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق مسلسل مانیٹرنگ اور سمارٹ میٹرز کے لیے شفاف و مسابقتی معیار مقرر کرنے سے قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 150 ارب روپے کی سالانہ بچت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے خراب اور پرانے میٹرز کی تبدیلی پر استعمال کی جا رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ نئے سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی صارفین کو بھی اربوں روپے کی بچت ہوگی، جس کا براہ راست فائدہ نئے کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس کے اخراجات میں کمی کی صورت میں صارفین کو مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمارٹ میٹرز کی بدولت غلط میٹر ریڈنگ کا خاتمہ، بجلی چوری کی فوری نشاندہی، پیشگی ادائیگی کی سہولت، میٹرز کی براہ راست مانیٹرنگ، بجلی کے استعمال سے متعلق مکمل معلومات اور لائن مین کے بغیر بجلی کی بحالی جیسے متعدد فوائد حاصل ہوں گے۔