LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامہ پر مذاق بن کر رہ گئی

Web Desk

15 December 2025

معرکۂ حق میں ناکامی کے بعد بھارتی فوجی قیادت کے طرزِ عمل پر عالمی اور علاقائی سطح پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مبصرین کے مطابق حالیہ عرصے میں بھارتی عسکری قیادت کی جانب سے مختلف عوامی اور میڈیا سرگرمیوں میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، جسے پیشہ ورانہ عسکری وقار کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور عسکری قیادت کی پذیرائی کے تناظر میں بھارتی فوجی قیادت دباؤ اور تذبذب کا شکار دکھائی دیتی ہے، جس کے باعث میڈیا میں غیر معمولی اور نمائشی سرگرمیوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی عسکری قیادت سیاسی حلقوں کو خوش کرنے کے لیے مذہبی رسومات اور عوامی تقریبات میں نمایاں شرکت کرتی نظر آ رہی ہے، جبکہ مختلف مواقع پر عسکری تیاریوں سے متعلق بیانات اور مظاہرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔حال ہی میں بھارتی آرمی اور فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈز کے دوران عسکری قیادت کی جانب سے بعض غیر روایتی اور نمائشی حرکات پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق ان اقدامات کو پیشہ ورانہ صلاحیت کے بجائے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ عسکری اداروں کی ساکھ اور وقار کا تعلق نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور سنجیدہ طرزِ عمل سے ہوتا ہے، جبکہ غیر ضروری نمائش اور میڈیا بازی اداروں کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی عسکری قیادت کے حالیہ اقدامات نے نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی عسکری پیشہ ورانہ معیار پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔