ڈیجیٹل اثاثوں کے مؤثر ضابطے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے: بلال بن ثاقب
Web Desk
12 September 2026
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی بلال بن ثاقب نے اقوامِ متحدہ (UN) کے ہیڈکوارٹرز میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کے مؤثر ضابطے اور ریگولیشن کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اثاثے، ٹوکنائزیشن اور بلاک چین ٹیکنالوجی ترقی پذیر معیشتوں کے لیے معاشی ترقی کے نئے مواقع فراہم کر سکتی ہے، تاہم ان کے مکمل فوائد کے حصول کے لیے ایک واضح، متوازن اور مؤثر ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینا انتہائی ضروری ہے۔
بلال بن ثاقب نے عالمی مالیاتی نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں تقریباً 1 ارب 40 کروڑ افراد اب بھی رسمی مالیاتی نظام سے محروم ہیں، جبکہ مہنگی ترسیلاتِ زر اور پیچیدہ نظام عام شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔ ڈیجیٹل فنانس مالی شمولیت بڑھانے اور کم لاگت ترسیلات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکنائزیشن سے قابلِ تجدید توانائی و بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور بلاک چین سے سرکاری اخراجات میں شفافیت آئے گی، تاہم خوف پر مبنی سخت ریگولیشنز سے بچتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کی صلاحیتوں میں اضافہ اور مشترکہ عالمی فریم ورک کا قیام وقت کا اہم تقاضا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
12 September 2026
امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر
12 September 2026
فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج
12 September 2026
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر
12 September 2026
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر
12 September 2026
یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف
12 September 2026
علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے اور خرم آغا نیشنل پولیس بیورو تعینات
12 September 2026
آصف زرداری کا بیرونِ ملک دورہ نجی، اخراجات خود برداشت کئے: ایوانِ صدر کی وضاحت
12 September 2026