LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر

Web Desk

12 September 2026

یوکرینی صدر کے دفتر کے سربراہ کیرل بودانوف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بالترتیب نمائندے اور مشیر سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اپنے حالیہ دورہِ کیف کے دوران یوکرین-روس تنازع کے حل کے حوالے سے کوئی بنیادی طور پر نئی تجاویز پیش نہیں کر سکے۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بودانوف کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کی جانب سے فی الوقت کوئی نیا روڈ میپ سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی کے اہم نکات کو ہی موجودہ حالات کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ پرانے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔

کیرل بودانوف کے مطابق اس دورے کے مثبت پہلو کے طور پر جمود کا شکار مذاکراتی عمل میں ایک بار پھر تیزی پیدا ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نمائندوں نے کیف سے قبل 5 ستمبر کو ماسکو کا اہم دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کرملین میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے تفصیلی گفتگو کی تھی اور اس کے فوراً بعد کیف پہنچ کر صدر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ دوسری جانب یوکرینی پارلیمنٹ کی رکن انا سکوروخود کا دعویٰ ہے کہ امریکی نمائندے کیف میں امن کی جو ممکنہ شرائط لائے تھے، وہ ماضی کی تجاویز کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت اور دشوار ہیں