LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل اور لبنان کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ اٹلی میں ہوں گے حوثیوں کا یمن کے تعز اور صعدہ کے علاقوں میں سعودی فضائی حملوں کا دعویٰ یمی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کیساتھ جون میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار ایران نے جنگ شروع نہیں کی، امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف دفاع پر مجبور ہوا، صدر مسعود پزشکیان ایران کے علاقے سیرک میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، ایرانی میڈیا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس آج ہوگا ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے آج عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا زیلنسکی کا توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا بیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، کریملن ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیصل بن فرحان پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی پڑوسی ممالک ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں: پزشکیان مصطفیٰ کمال جس دن مناظرے کا کہیں، میں تیار ہوں: مرتضیٰ وہاب عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی

علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے اور خرم آغا نیشنل پولیس بیورو تعینات

Web Desk

12 September 2026

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی پولیس اور تحقیقاتی اداروں میں اعلیٰ سطح پر اہم تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی اس نئی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

دوسری جانب، پاکستان پولیس سروس کے افسر کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کو سید علی ناصر رضوی کی جگہ نیا آئی جی اسلام آباد مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر سینئر پولیس افسر سید خرم علی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تمام تبادلوں اور تعیناتیوں کا اطلاق تا حکمِ ثانی اور فوری طور پر ہوگا۔