فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج
Web Desk
12 September 2026
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے تازہ ترین بیان میں عزم ظاہر کیا ہے کہ ایران اپنے اعلیٰ قومی مفادات اور دفاع پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ملک کی دفاعی و فوجی صلاحیتیں دشمن کے تمام تخمینوں اور توقعات سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایران کی سرحدوں یا خود مختاری کے خلاف کی جانے والی کسی بھی جارحیت کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا، جبکہ ایرانی فوج نے خطے میں قابض اور دہشت گرد طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنا کر انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے۔
میجر جنرل امیر حاتمی نے وائٹ ہاؤس کے رویے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت اور ان کے فیصلے بے بسی، ناامیدی اور واضح مایوسی کا پتہ دیتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکام اپنی سفارتی و حکمتِ عملی کی ناکامیوں اور شکست کو چھپانے کے لیے اپنے عوام کے سامنے حقائق کو مسخ کر رہے ہیں۔ ایرانی فوجی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکہ کی بلا مشروط اور مسلسل حمایت میسر نہ ہو تو صیہونی اسرائیلی فوج میں زیادہ عرصے تک قائم رہنے اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026