LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان

Web Desk

12 September 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے عناصر کے ساتھ کسی صورت کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہوں گے۔ کوئٹہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جب تک آخری دہشت گرد موجود ہے، اس وقت تک دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری طاقت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

سرفراز بگٹی نے صوبائی حکومت کی پالیسی اور ترجیحات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ سول اور عسکری قیادت کا مشترکہ ہدف ہے، اور اس معاملے میں دونوں قیادتیں مکمل طور پر متفق، یکسو اور ہمنوا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز انتہائی سخت اور نامساعد حالات کے باوجود اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور تمام ریاستی ادارے آپسی ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف قائم ریاستی پالیسی میں کسی قسم کا ابہام یا کنفیوژن موجود نہیں ہے۔