LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ

Web Desk

11 September 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون میں 11 ستمبر حملوں کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا 9/11 کے المناک واقعات اور ان کے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا، اور ملک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

نائن الیون کی برسی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی مہم، ملکی سلامتی اور خطے میں ایران کے جوہری پروگرام پر اپنے سخت گیر موقف کا اعادہ کیا۔

 صدر ٹرمپ نے کہا کہ 11 ستمبر کے حملوں میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں گئیں اور امریکا آج بھی اسی عزم، وفاداری اور یکسوئی کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے، کیونکہ ملک و قوم کا دفاع کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تاریخی چیلنجز کے باوجود امریکا آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ، متحد اور غیر معمولی طور پر مضبوط ہو چکا ہے۔ ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ تہران کو کسی بھی صورت میں نچلی یا اعلیٰ سطح پر جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایران کبھی ایٹمی صلاحیت حاصل نہیں کر سکے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا مالی اور سیاسی سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر دہشت گردی کے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اپنی جنگ بلاحجھک جاری رکھے گا۔