LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ بحیرہ احمر اور باب المندب میں آمدورفت، تجارت معمول کے مطابق جاری ہے: ترجمان حوثی باغی

ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا

Web Desk

11 September 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ (Axios) کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر سعودی ولی عہد نے صدر ٹرمپ سے دو بار ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران محمد بن سلمان نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کے خلاف براہِ راست ملٹری ایکشن لے، تاہم صدر ٹرمپ نے یمن میں ایک اور نیا محاذ کھولنے سے صاف انکار کر دیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اپنی افواج کو تمام تر توجہ ایران اور آبنائے ہرمز پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم، طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت امریکا حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کو انٹیلی جنس اور اہداف سے متعلق معلومات کی فراہمی جاری رکھے گا، جبکہ بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی اور تحفظ کے لیے علاقائی اتحادیوں کو پیش پیش رکھا جائے گا۔

‘ایگزیوس’ کے مطابق گزشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے بھی ہنگامی بنیادوں پر سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفاعی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ دوسری جانب، وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن میں واقع سعودی سفارت خانے نے اس معاملے پر باضابطہ تبصرہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت یمن کی حوثی جماعت انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب میں کیے گئے حالیہ حملوں کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہو گئے تھے۔