ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ
Web Desk
11 September 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے پچھتاوے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر انہیں دوبارہ یہی فیصلہ کرنا پڑا تو وہ ایک بار پھر ایران پر حملے کا انتخاب کریں گے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایران کا ایٹمی پروگرام روکنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکا یہ قدم نہ اٹھاتا تو ایران اگلے دو ماہ کے اندر جوہری صلاحیت حاصل کر لیتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا اور یہ فوجی کارروائی انتخابات کے فوراً بعد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔ انہوں نے اپنے حامیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ووٹرز اس فیصلے سے مایوس نہیں بلکہ اس بات پر فخر محسوس کر رہے ہیں کہ امریکا ایران کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی بحری صلاحیت کو مکمل طور پر نااہل بنا دیا گیا ہے اور ایران اب مشرقِ وسطیٰ کا ’’غنڈہ‘‘ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں کچھ عناصر واشنگٹن میں سیاسی تبدیلی کے منتظر ہیں تاکہ ڈیموکریٹس کے اقتدار میں آنے پر انہیں جوہری پروگرام کے معاملے میں نرمی مل سکے۔
قبل ازیں اپنے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے پاس پہلے سے ایٹمی ہتھیار موجود ہوتے تو امریکا کو بمباری کرنے کے بجائے ایرانی سپریم لیڈر سے فون پر ان کی منشا پوچھنا پڑتی، تاہم بروقت اقدام نے خطے کا توازن بدل دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا
11 September 2026
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
11 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی
11 September 2026
امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا
11 September 2026
سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب
11 September 2026
نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج
11 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
11 September 2026
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
11 September 2026