LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم لیہ میں مبینہ مضرِ صحت چاول کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 19 افراد کی حالت غیر کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 10 روز کی توسیع سعودی دارالحکومت کے سکولوں میں ایک ہفتے تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ پیپلزپارٹی گورنر راج اور ایمرجنسی بارے اپنا موقف واضح کرے: فاروق ستار روس 60 روزہ مکمل جنگ بندی کرے تو یوکرین میں انتخابات کرا دیں گے، زیلنسکی ہنگو میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری مردان میں 12 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سیٹ اپ کے خدوخال سامنے آگئے پشاور میں مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک خیبرپختونخوا میں دو برس کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 195 فیصد اضافہ

سڈنی حملہ خوفناک، حملہ آور کو روکنے والا شہری بہادر اور قابل احترام: ٹرمپ

Web Desk

14 December 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بونڈائی بیچ پر لوگوں پر حملے کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ مذہبی تہوار منانے والے افراد کو کسی تشویش کی ضرورت نہیں، لوگ فخر کے ساتھ تہوار منائیں۔

صدر ٹرمپ نے واقعے کے دوران حملہ آور کو روکنے والے شخص کو بہادر اور قابل احترام قرار دیا، جس نے کئی لوگوں کی جانیں بچائیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد افراد کی جانیں محفوظ بنائیں۔

اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو سڈنی میں پھل فروخت کرتے ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔

صدر ٹرمپ نے شام میں امریکی فوجیوں پر حملے کے حوالے سے بھی کہا کہ یہ حملہ داعش نے کیا، نہ کہ شامی حکومت، اور حملہ آور کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی سڈنی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہود دشمنی کا اس دنیا میں کوئی مقام نہیں۔ انہوں نے متاثرین، یہودی کمیونٹی اور آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ اپنی دعائیں شیئر کیں۔