LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

روس 60 روزہ مکمل جنگ بندی کرے تو یوکرین میں انتخابات کرا دیں گے، زیلنسکی

Web Desk

12 October 2026

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اگر روس 60 روز کے لیے مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی پر آمادہ ہو جائے تو یوکرین میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے دو ماہ کی مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ پیوٹن خود بھی یوکرین کی موجودہ قیادت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تاہم ملک میں نئے صدر کا انتخاب ہونا چاہیے یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ صرف یوکرینی عوام ہی کریں گے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین میں نئے صدر کے انتخاب کا وقت آنے سے متعلق دیے گئے بیان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی آئل ریفائنریز پر یوکرین کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر سخت تنقید کی ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ توانائی کی تنصیبات پر حملے روکنے سے متعلق ٹرمپ کی کسی بھی ہدایت سے لاعلم تھے۔ زیلنسکی نے واضح کیا کہ اگر روس یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بند کر دے تو یوکرین بھی جوابی کارروائی کے طور پر روسی آئل ریفائنریز پر حملے روک دے گا۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ اگر واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان توانائی کے شعبے میں کسی جنگ بندی کا کوئی اتفاق ہوا ہے تو اس کے نفاذ کی تاریخ کو باضابطہ طور پر واضح کیا جائے۔