LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا

آزادی یا موت کے نعرے آئین کے خلاف ہیں، ریاست کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا: وفاقی وزیر

Web Desk

14 December 2025

وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کوہاٹ میں دیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی یا موت جیسے نعرے آئین اور قانون کے منافی ہیں اور ریاست کو بلیک میل کرنے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔

امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر حقائق سے کٹی ہوئی اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ ان کے مطابق کوہاٹ میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کو عوامی سطح پر مسترد کر دیا گیا اور عوام اب محض دعووں کے بجائے کارکردگی چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک بار پھر لاشوں اور کفن کی سیاست کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، حالانکہ 2014، 2018 اور 2022 میں سڑکوں کی سیاست نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی حملے ناکامی کا ثبوت ہیں جبکہ مریم نواز آئینی اور منتخب وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب میں پولیس اور صحت کے شعبے میں اصلاحات ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی دور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو ڈیفالٹ کے قریب کس نے پہنچایا، 2018 سے 2022 تک تاریخی قرضے اور معاشی بحران نالائقی کا نتیجہ تھے۔ ان کے مطابق زیرو کرپشن کے دعوؤں کے باوجود بی آر ٹی، صحت کارڈ، بلین ٹری اور گندم اسکینڈلز نیب اور عدالتی رپورٹس کا حصہ ہیں۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں منصوبوں کے اعلانات تو بہت ہوئے مگر تکمیل نہ ہونے کے برابر ہے، صوبے میں بے روزگاری عروج پر ہے اور نوجوان احتجاج پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست آئین اور پارلیمان کے ذریعے ہوتی ہے، تشدد اور نفرت کے نعروں سے نہیں، جبکہ آزاد میڈیا جمہوریت کی بنیاد ہے جسے دبایا نہیں جا سکتا۔