سڈنی بیچ حملہ ، مسلح شخص کو قابو کرنے والے مسلم ہیرو احمد ال احمد کی عالمی سطح پر پذیرائی
Web Desk
14 December 2025
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مصروف ساحل بونڈی بیچ پر یہودیوں کے مذہبی تہوار حنوکا کے دوران ہونے والے مسلح حملے کو ایک مسلمان شہری نے جان پر کھیل کر ناکام بنا دیا، جس پر دنیا بھر میں اس کی جرات و بہادری کو سراہا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویک اینڈ اور مذہبی تقریب کے باعث ساحل پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اسی دوران دو مسلح افراد ایک بلند مقام سے اندھا دھند فائرنگ کرنے لگے، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔ فائرنگ شروع ہوتے ہی ساحل پر بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر دوڑنے لگے۔
اسی ہنگامے میں ایک شخص نے غیر معمولی حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گاڑی کی آڑ لی، پھر آگے بڑھ کر مسلح حملہ آور کو دبوچ لیا اور اسے قابو میں کر کے مزید بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو قابو کرنے والا بہادر شہری 43 سالہ احمد ال احمد ہے، جو آسٹریلیا کا شہری ہے اور ساحل کے قریب پھل فروخت کرتا ہے۔ احمد ال احمد کے دو بچے ہیں اور وہ واقعے کے وقت بھی معمول کے مطابق اپنے کام پر موجود تھے۔
حملہ آور کو قابو کرنے کے دوران احمد ال احمد کو دو گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق گولیاں بازو پر لگیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد دنیا بھر میں احمد ال احمد کو مسلم ہیرو قرار دیتے ہوئے اس کے جرات مندانہ اقدام کی بھرپور پذیرائی کی جا رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026