LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

امریکی ریاست ٹیکساس میں سوشل سٹڈیز کے متنازعہ تعلیمی نصاب کی منظوری، اسلام سے متعلق نصابی تبدیلیوں پر شدید تنقید

Web Desk

9 September 2026

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے سٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن نے پبلک ہائی سکول کے طلبہ کے لیے سوشل سٹڈیز (سماجی علوم) کے نئے اور متنازعہ نصاب کی منظوری دے دی ہے، جس میں اسلام اور عیسائیت سے متعلق تاریخی اسباق میں نمایاں تبدیلیاں شامل ہیں۔

نئے منظور شدہ نصاب کے تحت ابتدائی اسلامی تاریخ اور فتوحات کو بیان کرنے کے لیے نصابی کتب میں لفظ ‘وحشیانہ’ (Brutal) کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ 11 ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں (9/11) کا ذمہ دار مخصوص دہشت گرد تنظیموں کے بجائے ‘ریڈیکل اسلام’ کو قرار دینے کا نصابی خاکہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ نے مسلم رہنماؤں کی مثبت تاریخی خدمات اور شراکت کو نصاب میں شامل کرنے سے متعلق درجنوں شہریوں کی درخواستوں کو رد کر دیا۔

مسلم سول رائٹس تنظیم ‘کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز’ (CAIR) کی نمائندہ سمیعہ رضوی نے ان تبدیلیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نصاب میں وسیع اصطلاحات کا استعمال اسلام سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرے گا اور اسکولوں میں تاریخ کو نصابی گنجائش دینے کے بجائے تعصب کو فروغ ملے گا۔ ٹیکساس کے تعلیمی اداروں میں یہ نیا نصاب تعلیمی سال 31-2030ء سے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔