LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ محنت نے کگنیزنٹ کے لیے نئے گرین کارڈز (پرم) کا پروسیس معطل کر دیا ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل 27 ستمبر کا احتجاج اٹل، فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز سپانتک چوٹی پر جاں بحق ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاہور میں نماز جنازہ ادا حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں میں واضح ایرانی ہاتھ نظر آتا ہے: امریکی وزیر خارجہ برطانیہ سمیت بارہ ممالک کا اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ

امریکی محکمہ محنت نے کگنیزنٹ کے لیے نئے گرین کارڈز (پرم) کا پروسیس معطل کر دیا

Web Desk

9 September 2026

امریکی محکمہ محنت (US Department of Labor) نے نامور آئی ٹی سروسز کمپنی ‘کگنیزنٹ’ (Cognizant) اور کلاؤڈ ڈیٹا کمپنی ‘کلاؤڈیرا’ (Cloudera) کے لیے نئے گرین کارڈ کی درخواستوں کے پہلے مرحلے یعنی ‘پرم ‘ (PERM – Permanent Labor Certification) کے پروسیسنگ فلنگ کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ سخت قدم امریکی انتظامیہ اور وائٹ ہاؤس فراڈ ٹاسک فورس کی جانب سے ایچ ون بی (H-1B) اور پرم پروگرامز میں مبینہ ویزا و لیبر فراڈ کی تحقیقات کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔ امریکی شعبہ محنت کے انسپکٹر جنرل اینتھونی ڈی ایسپوزیٹو نے اس کارروائی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی افرادی قوت کو درپیش خطرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پرم (PERM) کی اس معطلی کے باعث کگنیزنٹ آئندہ کے لیے اپنے غیر ملکی ملازمین کی مستقل سکونت (گرین کارڈ) کے لیے نئی درخواستیں جمع نہیں کروا سکے گی۔ تاہم حکام نے وضاحت کی ہے کہ اس فیصلے سے کمپنی کے موجودہ ایچ ون بی (H-1B) ویزوں پر یا جن ملازمین کی پرم منظوری پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے ان پر فوری طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ آئی ٹی انڈسٹری کی بڑی کمپنیوں پر اس قسم کے کریک ڈاؤن سے امریکہ میں مقیم غیر ملکی و بالخصوص ایشیائی ہنر مندوں کے لیے ویزا اور گرین کارڈ کے حصول کے عمل میں رکاوٹیں بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔