قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا
Web Desk
8 September 2026
اسلام آباد: قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی باضابطہ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کرتے ہوئے اسے پارلیمانی شفافیت، ادارہ جاتی کارکردگی اور ڈیجیٹل بااختیاری کی جانب ایک اہم اور تزویراتی پیش رفت قرار دیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے بطور مہمانِ خصوص خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ 1973ء میں سینیٹ کے قیام کے بعد سے یہ اقدام ڈیجیٹل سفر کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو محض ایک موبائل ایپ نہیں بلکہ پارلیمانی کام کے جدید انداز کی جانب پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کا دستی نظام وقتی ضیاع کا باعث بنتا تھا، جبکہ ٹیکنالوجی اور ‘ای آفس’ نظام اپنانے سے وقت کی بچت اور کارکردگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ایپ ارکانِ سینیٹ، محققین اور عام شہریوں کو مستند ڈیجیٹل آرکائیوز اور پارلیمانی سرگرمیوں تک بروقت رسائی فراہم کرے گی۔
سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تمام سینیٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور عوام سے رابطے کے لیے اس نئ ٹیکنالوجی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ افتتاحی تقریب میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان، وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ اور اراکینِ سینیٹ نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ
30 September 2026
کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
30 September 2026
FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
30 September 2026
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
30 September 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر
30 September 2026
ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان
30 September 2026
ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان
30 September 2026