صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی
Web Desk
8 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی معروف طیارہ ساز کمپنی ‘بمبارڈیئر’ (Bombardier) کو امریکی مارکیٹ میں طیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کی شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی مصنوعات امریکہ میں فروخت کرنا چاہتی ہے تو اسے تمام طیارے امریکی حدود کے اندر ہی تیار کرنا ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کمپنی کی پیداواری معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بمبارڈیئر کی پروڈکٹس معیار کے لحاظ سے اعلیٰ درجے کی نہیں ہیں، جبکہ وہ اپنی کل آمدنی کا 50 فیصد سے زائد حصہ امریکی مارکیٹ، مقامی خریداروں، نجی کمپنیوں اور ایئرپورٹس کے بنیادی ڈھانچے سے حاصل کرتی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ کینیڈین کمپنی کو امریکی معیشت سے اربوں ڈالر کا فائدہ اٹھانے کے بدلے امریکہ کے اندر روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال جنوری میں بھی صدر ٹرمپ نے کینیڈا میں تیار ہونے والے تمام تجارتی و نجی طیاروں پر 50 فیصد تک کا بھاری درآمدی ٹیرف (Tariff) عائد کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کا مقصد امریکی ایوی ایشن انڈسٹری کو بیرونی مقابلے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع
8 September 2026
اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا
8 September 2026
27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
8 September 2026
اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار
8 September 2026
یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی
8 September 2026
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں
8 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین
8 September 2026
ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی
8 September 2026