ایران نے دفاعی ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی
Web Desk
8 September 2026
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ رواں سال ہونے والی معرکہ آرائی اور جنگی تجربات کی روشنی میں مقامی سطح پر تیار کردہ جدید دفاعی ہتھیاروں اور عسکری نظام کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی ایئر ڈیفنس چیف بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ جنگ کے دوران ملکی سطح پر تیار کیے گئے دفاعی سسٹمز اور ٹیکنالوجی کی کارکردگی انتہائی کامیاب رہی، جس کے فوری بعد ان کی تیز رفتار تیاری (مااس پروڈکشن) کا عمل شروع کر کے انہیں ملک بھر کی اہم اور حساس تنصیبات پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا کہ ملکی ساختہ میزائلوں، جدید ڈرونز اور فضائی دفاعی سسٹمز (ایئر ڈیفنس سسٹمز) نے وطن کے دفاع اور دشمن کی پیشقدمی کو روکنے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقامی بنیادوں پر تیار کردہ ہتھیاروں کا سب سے بڑا تزویراتی فائدہ یہ ہے کہ انہیں کسی بھی غیر ملکی سپلائر یا بیرونی تکنیکی امداد پر انحصار کیے بغیر، ابھرتے ہوئے نئے خطرات کے مطابق فوری اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام دفاعی ہتھیار ایران کی مخصوص جغرافیائی، موسمی حالات اور جدید میدانِ جنگ کی عملی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر ڈیزائن کیے گئے ہیں، اور ایران ان کی پیداواری صلاحیت اور مختلف جنگی مقاصد کے لیے ان کے استعمال کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں
24 November 2026
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
24 November 2026
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026
امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد
24 November 2026
ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن
24 November 2026
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
24 November 2026
سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
24 November 2026