امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
Web Desk
7 September 2026
دوحہ: قطر کی وزارتِ خارجہ نے خلیجی خطے کی دفاعی صورتحال پر اہم موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگرچہ امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی اتحاد کی اہمیت اپنی جگہ ہے، تاہم خلیجی ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے مکمل طور پر بیرونی اتحادیوں پر انحصار کرنے کے بجائے خود انحصاری کا راستہ اپنانا ہوگا۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال میں خلیجی ریاستوں کو یہ حقیقت تسلیم کرنی ہوگی کہ سلامتی کے معاملے میں خود انحصاری ہی آگے بڑھنے کا واحد پائیدار راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کو اپنے عالمی شراکت داروں اور اتحادیوں کی ضرورت برقرار رہے گی، لیکن صرف ان پر انحصار کرنا ناکافی ہے۔ خلیجی ریاستوں کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مقامی سطح پر مضبوط بنانا ہوگا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر اور ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ریاستوں میں امریکی فوجی اڈوں کو فعال رکھنا اب ماضی کی طرح آسان یا قابلِ عمل نہیں رہا۔ جنرل پیٹریاس کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی اڈوں اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد خطے میں موجود ملٹری انفراسٹرکچر اب باہمی دباؤ اور اثر و رسوخ کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جس سے سیکیورٹی چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا
7 September 2026
جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا
7 September 2026
پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس
7 September 2026
سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات
7 September 2026
مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل
7 September 2026
ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ
7 September 2026
ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز
7 September 2026
قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا
7 September 2026