سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 9001 اور 27001 کا اجرا
Web Desk
14 December 2025
اہم موضوعات
سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 9001 اور 27001 کا اجرا

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔
وزیراعلیٰ دفتر کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔
پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا، پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال قائم ہیں۔
پنجاب بھر میں ہفتہ وار لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت اورمبارکباد دیتے ہوئے مزید تین اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری تک کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے، سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں پھل،سبزیوں اوردیگر اشیاء صرف کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا کر قابل قدر عوامی خدمت سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے، پنجاب کے سرکاری ادارو ں کو صحیح معنوں میں خدمت مرکز بنا رہے ہیں، پنجاب میں سستی روٹی اورسستا آٹا عوام کیلئے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سہولت بازاروں کا دائرہ کارڈویژن، اضلاع، تحصیل سے لے کر بتدریج چھوٹے شہروں تک وسیع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ
1 October 2026
ایپسٹین سے روابط ، ناروے کے وزیراعظم سمیت 11 وزراء پارلیمنٹ میں طلب
1 October 2026
برطانیہ کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ مفت
1 October 2026
حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
1 October 2026
مصر: 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت
1 October 2026
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا
1 October 2026
پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم
1 October 2026
کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
1 October 2026